کراچیمختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن14گرفتاراسلحہ برآمد

آپریشن، رینجرزوپولیس حساس اداروں نے کیا،ایک ملزم نے30افرادکے قتل کااعتراف کرلیا


Staff Reporter August 22, 2012
آپریشن، رینجرزوپولیس حساس اداروں نے کیا،ایک ملزم نے30افرادکے قتل کااعتراف کرلیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پولیس،رینجرز اورحساس اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہرکے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اورسیاسی جماعت کے کارکن سمیت14 افرادکو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ٹارگٹڈ کلر نے ابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ طورپر30افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

حساس ادارے کی ایک ٹیم نے ملیر سٹی پولیس کی مدد سے جعفر طیار سوسائٹی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران امامیہ امام بارگاہ کے قریب سے مبینہ طور پرکالعدم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے کاشف عباس کو حراست میں لے لیابعدازاں کاشف کی نشاندہی پر ملیر غازی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیاحراست میں لیے گئے دونوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،حراست میں لیے جانے والے افراد اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے جا چکے۔

ملیر سٹی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیاجبکہ رینجرز اور پولیس نے گلشن اقبال بلاک4 تقویٰ امام بارگاہ کے قریب چھاپہ مار کر3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباسی ٹاؤن میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران حسن عباس نامی شخص کوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ، گلبہار حسن کالونی میں رینجرزاور پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران عادل جعفری اور ہمایوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔

حراست میں لیے جانے والے فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں جبکہ رینجرز نے لانڈھی نمبر4میں ٹارگٹڈ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران ساجد عرف چھترو کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر2نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیے ، گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ساجد نے ابتدائی تفتیش کے دوران لانڈھی،قائد آباد،کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ کلنگ کی وارداتوں میں30افراد کے قتل کااعتراف کیاہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزم کو تفتیش کے بعدباقاعدہ طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے لیے سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کیاجائے گا۔

جناح اسپتال کے قریب رفیقی شہیدروڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹورکے قریب سے پولیس نے مقابلے کے بعدایک ملزم فرقان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور20ہزار روپے کی رقم برآمدکر لی،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے2ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ، 6 بھتہ خوروں کا ایک گروہ ہے جو جناح اسپتال اور اس کے سامنے واقعے میڈیکل اسٹورز،ہوٹلوں اوردکانوں سے بھتہ لیتے تھے جس کی اطلاع پولیس کوملی پولیس نے میڈیکل اسٹورزکے مالکان کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزم بھتہ لے کر واپس جا رہا تھاکہ سادہ کپڑوں میں ملزم کاگھات لگائے پولیس اہلکاروں نے تعاقب اور فائرنگ کے تبادلے کے بعداسے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے خلاف صدر تھانے میں مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔

جبکہ پریڈی پولیس نے صدر تاج کمپلکس کے قریب حیدرآباد جانے والی شالیمار کوچ سروس کے اڈے کے قریب لوٹ مارکرنے والے2ملزمان حمیداور اسماعیل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے2 پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ایوب گوٹھ سیکٹر6/B ندی کے کنارے دکانوں سے بھتہ لینے آنے والے ملزمان کے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم 22 سالہ طاہرزخمی ہو گیاجسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم نسیم کو بھی پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھی ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں