کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارھویں اور انیسویں ترمیم رکھ لیافیاض الحسن چوہان

ہم تھیٹر کو فحاشی اور عریانی سے پاک کرنا چاہیں تو بھی تنقید کی جاتی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک December 22, 2018
بسنت منانے کا اعلان کریں تو بھی مسئلہ اور نہ کریں تو بھی ایشو، صوبائی وزیر فوٹو: فائل

BANGKOK: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارھویں اور انیسویں ترمیم رکھ لیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارویں اور انیسویں ترمیم رکھ لیا ہے، پہلے یہ تیتر اور بٹیر کی طرح لڑتے تھے اور اب احتساب کر رہے ہیں تو انہوں نے بانہوں میں بانہیں ڈال لی ہیں۔

بسنت منانے کے اعلان کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم مذہبی یا پھر لبرل انتہا پسند ہیں، تھیٹر کو فحاشی اور عریانی سے پاک کرنا چاہیں تو بھی تنقید کی جاتی ہے، بسنت منانے کا اعلان کریں تو بھی مسئلہ اور نہ کریں تو بھی ایشو۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام غلامی کیلئے نہیں بلکہ دنیا پر غالب آنے کے لئے آیا تھا، مسلمان کسی ڈونلڈ ٹرمپ یا اوباما کی غلامی کیلئے نہیں آئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کلاشنکوف لے کر چلنے والے بھی اپنی زندگی نہیں بچا سکے، میرا سچ چور اور چوروں کے حواریوں کو چبھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔