جتنا بھی گایا سب میرے رب کی عطاہےامجد صابری

’کرم مانگتا ہوں‘ کو پڑھتے ہوئے اپنے اندر کی آواز سنائی دیتی ہے،ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter July 08, 2013
’کرم مانگتا ہوں‘ کو پڑھتے ہوئے اپنے اندر کی آواز سنائی دیتی ہے،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

معروف قوال امجد صابری نے کہاہے کہ آوازخداکی دین ہے میں نے جتنابھی گایاہے وہ سب میرے رب کی عطاہے اورعوام کی محبتیں ہیں کہ میرے کام کوپسندکرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ میراکلام'کرم مانگتاہوں'کوعوام کی جانب سے بے حدپذیرائی ملی ہے ہرمحفل میں مجھ سے اس کلام کوسنانے کی درخواست کی جاتی ہے مجھے اس کلام کوپڑھتے ہوئے اپنے اندارکی آوازسنائی دیتی ہے۔



ایک سوال کے جواب میں امجدصابری کاکہنا تھا کہ میں ان دنوں رمضان کے حوالے سے کچھ ریکارڈنگزمیں مصروف ہوں امیدہے کہ ہمیشہ کی طرح میراکام لوگوں کو پسندآئیگا۔انکامزیدکہنا تھا کہ پاکستان سے باہرہمارے فنکاروں کوبہت عزت اورقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے مجھے اس وقت بہت لطف آتاہے کہ جب لوگ ہماری چیزوں کی فرمائش کرتے ہیں اورجواب میں والہانہ دادملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں