کراچی میں دہشتگردی کرنے والوں کی اکثریت کا تعلق بلوچستان سے ہے قائم علی شاہ

کراچی سمیت صوبے بھر میں موثر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت


Online/staff Reporter August 22, 2012
کراچی :عیدالفطرکے موقع پرشہرمیں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرشاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل جانے والی سڑک کوکنٹینرلگاکربند کردیاگیاہے۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کرنیوالے والے دہشت گروں میںاکثرکاتعلق بلوچستان سے ہے جوآسانی کے ساتھ یہاں واردات کرنے کے بعدواپس اپنے شہروں کو چلے جاتے ہیں ان حالات کے پیش نظررینجرزاور پولیس کوسخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے،متحدہ قومی موومنٹ کی مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے علاوہ دیگرمسائل بھی جلدحل کرلیں گے۔

خیر پورمیں افطار پارٹی اورپیپلزپارٹی لائرز فورم کے مرکزی نائب صدرشفیع محمد چانڈیو کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متحدہ ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہوئے حکومت چلا رہے ہیں،سندھ کی وزارت داخلہ کا فیصلہ پارٹی قیادت اورچیئرمین کریںگے،بلدیاتی اداروں کے قانون اورانتخاب کے حوالے سے کورکمیٹی کا80فیصدکام مکمل ہوچکاہے اورانشاء اللہ سندھ سمیت ملک کے غیور عوام پیپلزپارٹی کو اکثریت سے کامیاب کرائیںگے،بیروزگاری اوردیگرمسائل کابخوبی ادراک ہے لیکن میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں پارٹی کی اولین ترجیح ہے جس پر عمل کرتے ہوئے 21ہزار اساتذہ کوملازمتیں دیں اور مزید9ہزار اساتذہ کو آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعدملازمتیں دی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ وفاق سے اختیارات کی منتقلی کے بعداس بارتعلیم صحت اورترقیات اوردیگرمنصوبوں میں پہلے سے دگنی رقم خرچ کی جائے گی۔شہید بینظیر بھٹوکے قاتلوں کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں قائم علیشاہ نے کہاکہ قاتل ضروراپنے منطقی انجام کوپہنچیں گے۔دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ نے سرکٹ ہائوس میں غرباو مستحق خواتین میں عید کے جوڑے اورراشن تقسیم کیا۔دریں اثناکراچی میں اسٹاف رپورٹروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد میں نمازِ عید الفطرکے اجتماعات کے موقع پرخصوصی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کوہدایت کی ہے کہ وہ شاپنگ سینٹرز، کاروباری و تجارتی مراکز کے اطراف میں بھی خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات کریں اور پیٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ میں اضافہ کیاجائے کی۔انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی انتظامات کے باعث گذشتہ شب سے اب تک نہ توکوئی ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ رونما ہوا ہے اور نہ ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ وقوع پذیر ہوا ہے،دہشتگرد عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے، عوام کے جان و مال کاتحفظ ہرقیمت پریقینی بنایاجائے اوردستیاب وسائل سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |