
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں 30 اکتوبر کو بچے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا تھا۔ کم و بیش دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں۔
چند روز قبل ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے بیٹے اذہان کی کوئی تصویر میڈیا کو فراہم کیوں نہیں کی تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں، ہمارے بچے کو توجہ کی ضرورت ہے، وہ ابھی بہت چھوٹا ہے اس لئے میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔
Living life in the fast lane can be fun !!! It’s time to say hello to the world 😀 pic.twitter.com/PVBU987wjc
— Sania Mirza (@MirzaSania) December 22, 2018
تاہم اب ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اذہان کی تصویر شیئر کرہی دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ تیز رفتار زندگی جینے میں مزہ ہوسکتا ہے ۔ دنیا کو خوش آمدید کہنے کا وقت آگیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔