فٹبال میں درندگی پلیئر کو چاقو مارنے والے ریفری کا ہولناک قتل

پولیس نے اس واقعے پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے

پولیس نے اس واقعے پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے فوٹو: فائل

برازیل میں فٹبال ریفری کو میدان میں بے دردی سے قتل کردینے کے بعد اس کی نعش کے ٹکڑے کردیے گئے۔


پولیس نے اس واقعے پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، مذکورہ ریفری اوکٹاویو ڈا سلوا کیتھانڈے جورڈن نے گذشتہ دن امیچر فٹبال میچ کے دوران جوسنیئر ڈاس سانتوس ایبرو کوکارڈ دکھاکر میدان سے باہر جانے کا حکم دیا تھا لیکن پلیئر نے گراؤنڈ سے باہر جانے کی بجائے ریفری سے الجھنا شروع کردیا تھا، جس پر مذکورہ ریفری نے اپنے پاس موجود چاقو کا وار کرکے ایبرو کو زخمی کردیا تھا ، جو اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

اس کے بعد فٹبالر کے دوست اور رشتہ داروں نے میدان میں جاکر ریفری جورڈن پر پتھربرسانا شروع کردیے، جس سے اس کی موت واقع ہوئی ، انھوں نے اسی پر اکتفا نہیں بلکہ اس کی نعش کے ٹکڑے بھی کرڈالے، اس ہولناک واقعے پر مقامی پولیس چیف ویلٹر کوسٹا کا کہنا تھا کہ جرم کے جواب میں مزید جرم کردینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، پولیس اس معاملے میں ملوث دیگردو افراد کوتلاش کررہی ہے جبکہ ایک کو حراست میں لے لیاگیا ہے، ملکی قوانین میں ایسے ایکشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
Load Next Story