شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ طلال انتقال کرگئے

سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے اتوار سے منگل کے دوران بعد نماز مغرب سے عشاء تک کا وقت مختص کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 22, 2018
مرحوم کی عمر 87 سال تھی اور وہ کافی عرصے علیل تھے (فوٹو: فائل)

سعودی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ طلال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ طلال کی عمر 87 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے، مرحوم سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز (مرحوم) کے فرزند تھے جب کہ ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے ڈیل نہیں 'سمجھوتہ' ہوا ہے، شہزادہ ولید بن طلال

شہزادہ طلال 1960ء میں بیرون ملک چلے گئے تھے اور کافی عرصے بعد وطن لوٹے تھے، وہ سعودی شاہی خاندان میں اصلاحات کے خواہش مند تھے جب کہ ان کا شمار اعلیٰ تعلیم یافتہ شاہی رکن میں ہوتا تھا۔

شہزادہ ولید نے والد کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے اتوار سے منگل کے دوران بعد نماز مغرب سے عشا تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں