سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کراچی سے ایم کیوایم کامیاب

سندھ کی 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن، 22 ڈسٹرکٹ کونسل جب کہ خیبرپختونخوا میں 138 سیٹوں پر پولنگ ہوئی


ویب ڈیسک December 23, 2018
سندھ کی 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن، 22 ڈسٹرکٹ کونسل، خیبرپختونخوا میں 138 سیٹوں پر پولنگ ہوئی فوٹو:فائل

سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی سے ایم کیو ایم نے کامیابی حاصل کرلی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں پیپلز پا رٹی نے دو چیئرمین، پانچ جنرل کونسلر، ایک ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایم کیوایم نے ایک یوسی چیئرمین، 2 وائس چیئر مین اور 7 جنرل کونسلر کی نشستیں حاصل کی ہیں۔

تحریک انصاف اپنی ایک یوسی کی نشست پر شکست کھا گئی، پی ٹی آئی کے حصے میں ایک سیٹ آئی جب کہ ایک نشست پر عوامی نیشنل پارٹی اور 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہو ئے، جماعت اسلامی کوئی نشست جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیات کے ضمنی انتخابات کیلیے سندھ کی 6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن، 22 ڈسٹرکٹ کونسل جب کہ خیبرپختونخوا میں 138 سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔ کراچی ڈسٹرکٹ میونسپل اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ضمنی انتخابات میں 105 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

انتخابی معرکے میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی معرکے میں شامل ہوئے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |