کرکٹ کو الوداع کہہ کر یوگا ماسٹر بننے کا ارادہ کرچکا تھا بینکرافٹ

لوگ بے ایمان سمجھتے ہیں مگر مجھے اب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، سابق آسٹریلوی اوپنر


AFP December 23, 2018
لوگ بے ایمان سمجھتے ہیں مگر مجھے اب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، سابق آسٹریلوی اوپنر۔ فوٹو:فائل

بال ٹیمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے آسٹریلوی اوپنر کیمرون بینکرافٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ کیلیے کرکٹ کو الوداع کہہ کر یوگا ماسٹر بننے کا ارادہ کرچکے تھے مگر بعد میں ارادہ بدل دیا۔

انھوں نے کہاکہ لوگ بے ایمان سمجھتے ہیں مگر مجھے اب ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں نے آگے بڑھنے کا طریقہ سیکھ لیا، میں کھیل کو الوداع کہہ کر یوگا ٹیچر بننے کا ارادہ کرچکا تھا لیکن اب پھر کرکٹ میں واپس لوٹ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ بینکرافٹ پر9 ماہ کی پابندی رواں ماہ 29 تاریخ کو ختم ہوگی،اگلے روز وہ بگ بیش میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔