تلخ رویے کو دفن کردیا فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا

اگر سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا جب کہ زیادہ چانسز میرے پاکستان سے ہجرت کرنے کے ہیں، فیصل رضا عابدی

اگر سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا جب کہ زیادہ چانسز میرے پاکستان سے ہجرت کرنے کے ہیں، فیصل رضا عابدی۔ فوٹو: فائل

فیصل رضا عابدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے احترام کو عملاً ثابت کیا، جیل کو میں نے اپنے لیے باعث اصلاح سمجھا، اپنے تلخ رویے کو وہیں دفن کر کے آیا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ سیاست میں رہنے کا فیصلہ 15دن میں کروں گا، اگر سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا جب کہ زیادہ چانسز میرے پاکستان سے ہجرت کرنے کے ہیں۔

 
Load Next Story