صنم بھٹو کی پاکستان آمد پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان

پارٹی کے سینئررہنماؤں نے تجویزدی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کومیدان میں اتارا جائے،ذرائع


Monitoring Desk December 23, 2018
پارٹی کے سینئررہنماؤں نے تجویزدی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کومیدان میں اتارا جائے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق رہنما اور وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انھوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

پی پی پی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم بلاول ہاؤس میں صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تجویز دی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں اتارا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں