اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں کمی قیمت خرید 13950روپے رہی

امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.60روپے سے گھٹ کر 139.50 روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر 138.80روپے ہوگئی۔

امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.60روپے سے گھٹ کر 139.50 روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر 138.80روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں کمی جبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.60روپے سے گھٹ کر 139.50 روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر 138.80روپے ہوگئی۔


یوروکی قیمت خرید میں 1.25 روپے اورقیمت فروخت میں 1.30 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں 50 پیسے اور قیمت فروخت میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید158.75روپے سے گھٹ کر157.50روپے اورقیمت فروخت 160.55 روپے سے گھٹ کر159.25روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.80روپے سے گھٹ کر 175.30 روپے اورقیمت فروخت 177.60روپے سے گھٹ کر177.00روپے ہوگئی۔

 
Load Next Story