مختلف شہروں میں شدید بارش 5 افراد جاں بحق ڈیموں میں پانی آگیا مگر لوڈشیڈنگ جاری

ہلاکتیں کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے سے ہوئیں، میانوالی نہرمیںشگاف،کئی بستیاںزیرآب، مینگورہ میں پانی گھروں دکانوں میں داخل۔


Numaindgan Express July 08, 2013
تخت بھائی میں طوفان سے فصلیں تباہ، پاراچنار میں آسمانی بجلی گرنے سے فون ایکس چینج جل گئی،آج بھی بارش کاامکان، سبی میں گرمی برقرار۔ فوٹو: پی پی آئی

اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروںمیںطوفانی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اوردیگرواقعات میں5افراد جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ بارشوںکے دوران ڈیموںمیںوافرمقدارمیںپانی آنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوسکی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگراضلاع میں بارش کا امکان ظاہرکیاہے۔ جڑواں شہروں میں ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش اتوارکی صبح تک جاری رہی کئی نشیبی علاقے زیرآب گئے۔ ایف سیون فور فرانس کالونی کا رہائشی سومی مسیح پانی کے تیز ریلے میں بہہ گیا۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کے ہزاروں شہریوں کوبارش کے بعدبجلی بند ہونے پرانتہائی اذیت کاسامناکرناپڑا۔بارش کے بعداتوارکے روزتفریحی مقامات پرشہریوںکاکافی رش دیکھنے میں آیا۔



پشاور، لاہور، کوہاٹ، چترال، مینگورہ ، سوات ، حافظ آباد، میانوالی میںبھی بارش ریکارڈ کی گئی۔میانوالی میں سانگھی نہر میں 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی بستیاں اور قبرستان زیر آب آگئے کئی ایکڑ اراضی پر مشتمل کپاس کی فصل بھی پانی میں ڈوب گئی۔ حافظ آبادمیں ایک محنت کش شہبازاحمد بارش کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے ہلاک ہو گیا۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں موسلادھار بارش کے دوران سڑکیںاور گلیاں زیر آب آگئیں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔چارسدہ کے نواحی علاقے میرا خیل سے تعلق رکھنے والا واپڈا لائن مین پرویزبٹ بارش کے دوران بجلی لائن ٹھیک کرتے ہوئے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔

دریں اثنا مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے تمانزئی میں خالد بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تخت بھائی میں تمباکو کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔ پارا چنارسے نمائندے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ٹیلی فون ایکس چینج جل گئی اور300 سے زائد فون بند ہوگئے۔ لاہورسے نمائند ہ ایکسپریس کے مطابق تعطیل کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ ہو سکی ' شہری اور دیہی علاقوں میں 10سے 19گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ چارسدہ میں ٹیلرز ماسٹر ایسوسی ایشن نے شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملتان میںبھی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ سبی میںگرمی کی لہراتوارکوبھی برقراررہی اورشدیدگرمی کے باعث 6افرادبیہوش جبکہ سیکڑوں پرندے ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں