انڈونیشیا میں لائیو کنسرٹ کے دوران سونامی کی تباہی کی ویڈیو وائرل

مقامی پاپ بینڈ کے کنسرٹ کے دوران لوگ راگ رنگ میں مصروف تھے کہ اچانک طوفان نے انہیں آدبوچا۔


مقامی پاپ بینڈ کے کنسرٹ کے دوران لوگ راگ رنگ میں مصروف تھے کہ اچانک طوفان نے انہیں آدبوچا۔ فوٹو:انٹرنیٹ

انڈونیشیا کے متعدد ساحلی علاقوں میں خوفناک سونامی طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 168 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہیں۔

آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد بڑی بڑی چٹانیں سمندر میں گرنے سے سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جنہوں نے اپنے سامنے آنے والی ہر شے کو تہس نہس کردیا۔ انٹرنیٹ پر انڈونیشیا کے طوفان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں مقامی پاپ بینڈ کے لائیو کنسرٹ کے دوران لوگ موسیقی اور راگ رنگ میں مصروف تھے کہ اچانک طوفانی لہروں نے انہیں خاموشی سے آدبوچا۔



تیز موسیقی کے شور میں لوگوں کو خبر ہی نہیں کہ کون سا طوفان ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ پاپ موسیقار اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک لائٹیں جلنے بجھنے لگیں، پھر یکدم اسٹیج نیچے گرا جہاں پیچھے خوفناک طوفانی لہروں نے منٹوں میں پورے موسیقی کے میلے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ پھر ہر طرف افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ لگائی۔ مقامی میڈیا کے مطابق مقامی پاپ بینڈ کے تمام فن کار لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔