نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات


اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا فوٹو:فائل
انتظامیہ نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون پوری طاقت کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس موقع پر 1400 پولیس افسران و سیکیورٹی اسٹاف تعینات کیا جائے گا۔ آنسو گیس کے 400 اضافی شیل، ربڑ کی گولیاں اور ڈنڈ ا بردار 12 اسپیشل اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ قیدیوں کی 8 وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔ چاروں زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں صورتحال کی مانٹیرنگ کر یں گے۔