سعودی ٹیلی وژن چینل قرآن کریم کا انگریزی اور فرانسسی ترجمہ نشر کرینگے

مسجد نبویؐ میں پڑھی جانیوالی نماز تراویح کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں سعودی چینل 2کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔

مسجد نبویؐ میں پڑھی جانیوالی نماز تراویح کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں سعودی چینل 2کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

دنیا کو قرآن پاک کے حقیقی پیغام سے روشناس کرانے کیلیے سعودی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے روزانہ براہ راست نشر کی جانیوالی نماز تراویح میںپڑھی جانیوالی قرآنی آیات کا انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ ٹیلی وژن اسکرین پر تحریری شکل میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔


مسجد الحرام میں ادا کی جانیوالی نماز تراویح کا ترجمہ انگریزی زبان میں سعودی ٹیلی وژن چینل 1 جبکہ مسجد نبویؐ میں پڑھی جانیوالی نماز تراویح کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں سعودی چینل 2کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story