وزیرستانڈرون حملوں کا بدلہ لینے کیلیے طالبان کا نیا گروپ تشکیل

امریکا اوراتحادیوں پرزمین تنگ اورایسے حملے کرینگے دنیاحیران رہ جائیگی،انصارالمجاہدین


July 08, 2013
امریکا اوراتحادیوں پرزمین تنگ اورایسے حملے کرینگے دنیاحیران رہ جائیگی،انصارالمجاہدین ۔ فوٹو: فائل

ڈرون حملوں کا بدلہ لینے کیلیے شمالی وزیرستان میں طالبان کا ایک نیاگروپ انصارالمجاہدین منظر عام پرآ گیا۔

انصارالمجاہدین نے بویہ چیک پوسٹ پرحملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ڈرون حملوںکے بدلے میں امریکااور اس کے دوستو ں پرزمین تنگ کردینگے، امریکی بولی بولنے والے بعض نام نہادصحافی ڈرون حملوں کی حمایت کرکے اپنی زندگی دائوپرلگارہے ہیں ۔اتوارکونامعلوم مقام سے میڈیا کوجاری بیان میں نئے گروپ کے ترجمان ابوبصیرنے کہاہے کہ شمالی اورجنو بی وزیرستان میں ڈرون حملوں کیخلاف ہماری تنظیم وجودمیں آئی ہے۔نئی تنظیم انصار المجاہدین کے ترجمان ابوبصیرنے اپنے بیان میںکہاکہ ڈرون حملوں پرمزیدخاموش رہنابے غیرتی کے زمرے میںآتاہے،اس لیے سیکڑوں فدائین کولیکرڈرون حملوں کا بدلہ لینے کیلیے انصار المجاہدین میدان میں آئے ہیں۔



ترجمان نے کہاکہ امریکااوراس کے دوستوں کومعلوم ہوناچا ہیے کہ ڈرون حملوں کیخلا ف ہمارے پاس خودکش حملوں کے فدائین کی تعداد ناقابل یقین حد تک بڑھ چکی ہے، ہمارے یہی فدائین امریکااوراس کے دوستو ں پر زمین تنگ کردینگے اور دنیا جلد ہما ری قوت تسلیم کرلے گی۔ ترجمان ابو بصیر نے کہاکہ ہم غیر جانبداررہ کرصحافت کرنے والوں کی قدرکرتے ہیں لیکن آج کل اکثریتی چینل اورصحافی امریکاکی ہاں میں ہاں ملا کر چند ڈالروں کیلیے ڈرون حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ہم ایسے صحافیوں کوخبر دارکر تے ہیں کہ وہ اپناقلم امریکیوں کے نہیں بلکہ مظلوم مسلمانوں کے حق میں استعمال کریں۔ترجماننے کہاہے کہ بویہ، ایشا اورڈم ڈیل چیک پوسٹ پر حملے ابتداہیں، ڈرون حملوں کا بدلہ لینے کیلیے ہم بڑے بڑے حملے کرکے دنیا خصوصاًامریکیوں کوحیران کردیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں