مسائل کاحل صرف آئین پرعملدرآمد میں ہے نوازشریف
کوئی نام نہادآپشن مزیدتباہی کاپیش خیمہ ہوگا،معاشی انصاف پر مبنی فلاحی معاشرے کی ضرورت ہے
مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ ماہ صیام کی اصل روح تقویٰ کیساتھ ساتھ محروم اوربے وسیلہ انسانوں کے مسائل کااحساس اوران کے حل میں حصہ ڈالناہے۔
عید پراپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ اس جذبے کوسال کے باقی مہینوں میں بھی قائم رکھاجائے،اس کے لیے انفرادی ایثاراورقربانی اپنی جگہ لیکن معاشی انصاف پرمبنی ایسے فلاحی معاشرے کے قیام کی بھی ضرورت ہے جہاں کسی انسان کواپنی ضرورتوں کیلیے اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلاناپڑے۔
نوازشریف نے مزیدکہاکہ نسلی،لسانی اورفرقہ وارانہ بنیادپر ٹارگت کلنگ کے واقعات ہرحساس انسان اورمحب وطن پاکستانی کیلیے باعث اضطراب ہیں لیکن تمام مسائل کاحل نیک نیتی کے ساتھ آئین پر عملدرآمد اورجمہوری نظام کے تسلسل اوربقامیں ہی ہے ،اس کے سواکوئی بھی نام نہاد آپشن مزیدتباہی کا پیش خیمہ ہوگا ۔