سانحہ نانگاپربتتبلیغی جماعت کوتفتیش کاحصہ بنانیکی سفارش

خفیہ اداروں کی سفارش کے بعد10غیرملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا

خفیہ اداروں کی سفارش کے بعد10غیرملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا فوٹو: رائٹرز/ فائل

نانگا پربت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیارخ اختیارکرلیا۔

انٹیلی جنس اداروں نے علاقے میں موجودتبلیغی جماعت کوتفتیش کاحصہ بنانے کی سفارش کی ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق نانگا پربت میں10غیرملکی سیاحوںکے قتل کی تفتیش نے نیارخ اختیارکرلیا۔انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے تیارکردہ رپورٹ میں واقعے کے روزعلاقے میں موجود تبلیغی جماعت کو تفتیش کاحصہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔




پہلے اس بات کی تحقیق کی جائے گی کہ واقعے کے روز علاقے میں موجود12رکنی تبلیغی جماعت کے لوگ اصل تھے یاتبلیغیوں کے بھیس میں دہشتگردتھے۔سانحہ نانگا پربت کے 3ملزموں کوگرفتارکیاجا چکاہے،جوریمانڈپرپولیس کی تحویل میں ہیں۔
Load Next Story