قطرسے مہنگی ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ

یہ ایل این جی مسترد شدہ ٹینڈرز کے مقابلے میں مقدارمیں کم قیمت میں زیادہ ہے،ذرائع


Monitoring Desk July 08, 2013
یہ ایل این جی مسترد شدہ ٹینڈرز کے مقابلے میں مقدارمیں کم قیمت میں زیادہ ہے،ذرائع. فوٹو فائل

KARACHI: پاکستان نے قطرسے مہنگی ایل این جی درآمدکرنے کافیصلہ کیاہے، دوحہ کی پیشکش کردہ ایل این جی مستردشدہ ٹینڈرزکے مقابلے میں مقدارمیں کم اورقیمت میں کہیں زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کو قطرسے 5سوایم ایم سی ایف ڈی، ایل این جی درآمدکرنے کے لیے مذاکرات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ قطرکے لیے پاکستان کو 3سوایم ایم سی ایف ڈی سے زائدایل این جی درآمدکرنا ممکن نہیں ہوگا۔



مارچ 2013میں قطرنے 17ڈالر43سینٹ کے حساب سے ڈھائی سوایم ایم سی ایف ڈی، ایل این جی درآمدکرنے کی پیشکش کی تھی جس میں ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر اخراجات شامل نہیں تھے۔ تاہم اخراجات شامل کرکے یہ لاگت 19ڈالر 50سینٹ سے بھی تجاوز کررہی تھی۔ ایک ٹی وی کے مطابق ای سی سی کے مستردکردہ ایل این جی درآمدی ٹینڈرز میں بشمول تمام اخراجات کے کم ترین بولی 17ڈالر70سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یودی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں