الطاف حسین کیخلاف عالمی سطح پربھی سازشیں ہورہی ہیںخالد مقبول

الطاف حسین سے عقیدت کارشتہ ہے ،دشمنوں کے خواب جلدچکنا چورہوجائیں گے،حیدرعباس


Staff Reporter July 08, 2013
کراچی:متحدہ کے جنرل ورکرز اجلاس سے ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراورحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ہمیں فخرہے کہ پاکستان میں جہاں لوگ خدمت کے نام پرسیاست کررہے ہیں وہاں الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے تصورکومتعارف کرایا۔

ایم کیوایم ایک روایت شکن تنظیم ہے لیکن اچھی روایتوںکی امین بھی ہے،ایم کیوایم اورخاص طور پرالطا ف حسین کیخلاف ہمیشہ سے سازشیںہوتی رہی ہیں اوراب یہ سازشیں ملک سے نکل کربین الاقوامی سطح پربھی کی جارہی ہے،ہم دشمنوںکی سازش کوسامنے رکھتے ہوئے اس رمضان میں ایک مرتبہ پھرزکوٰۃ اور فطرے کے حصول کی مہم شروع کررہے ہیں لیکن ذہن میں رکھائے جائے کہ کسی کوانگلی اٹھانے کاموقع نہ مل سکے،الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈااورسازشیں ہم سے دشمنی نہیں بلکہ قوم اورملک سے دشمنی ہے جبکہ میڈیا پر نظرڈالی جائے تو انھیں صرف اورصرف الطاف حسین کے خلاف زہراگلنے کے علاوہ کوئی کام دکھائی نہیں دیتا۔



اتوارکولال قلعہ گرائونڈ عزیزآباد میں کارکنان کے ایک بڑے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ بات بڑے فخر کی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس خدمت کا اتنا بڑا نیٹ ورک ماضی و حال موجودنہیں ہے کہ جس کی پاسبانی ،نگہبانی الطاف حسین اور ان کے کارکنان کررہے ہیں،اگر خدمت کی جائے تواس کی اصل روح کے ساتھ کی جائے ،ایم کیوایم کے کارکنان کے نظم و ضبط، خلوص، وفاداری کی پورے پاکستان میں مثال نہیں دی جاسکتی ،عوامی سطح پرزکوٰۃ فطرے کی ادائیگی کے حوالے سے نائن زیروپرشکایتی سیل بنایا جارہاہے۔

شکایتی سیل کانمبرمیڈیاکوجاری کردیاجائے گا،ہم میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ میڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے اس ریاست کی مضبوطی اوربہتری کیلیے ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے ،میڈیاکے بعض افراد ایم کیو ایم کیخلاف پروپیگنڈا مہم چلارہے ہیں اور ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کابھی میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جوقابل مذمت ہے۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہا کہ الطاف حسین سے رشتہ محبت کا نہیں بلکہ عقیدت مندی کاہے،مو جودہ صورتحال میں ایم کیو ایم تمام آئینی اورقانونی راستے استعمال کررہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دشمنوں کے خواب چکناچورہوںکران کے قدموں میں گریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں