وزیراعلیٰ سندھ نے تھرپارکر کوآفت زدہ قراردیدیاشرجیل میمن

دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے،شرجیل،مارکیٹوں کادورہ، صحافیوں سے گفتگو


Staff Reporter August 22, 2012
دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے،شرجیل،مارکیٹوں کادورہ، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اتوارکووزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حلقے تھرپارکرکے بارے میں تفصیلی آگاہی دی،جاری اعلامیے کے مطابق انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ کوبتایاکہ اس سال بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تھرپارکرکوخشک سالی کاسامناکرناپڑرہاہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ اپنے مال مویشیوںکی خوراک کیلیے دوسرے اضلاع میں نقل مکانی کررہے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ تھرپارکر کوآفت زدہ علاقہ قراردیاجائے،یہ ساری صورتحال جاننے کے بعدوزیر اعلیٰ سندھ نے ڈسٹرکٹ تھرپارکرکوآفت زدہ علاقہ قراردے دیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں چاندرات کوشہرکی مختلف مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہرکی رونقیں اس بات کی گواہ ہیں کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگئے ہیں،انھوں نے ڈیفنس کلفٹن ، زم زمہ ، طارق روڈ، صدر، حیدری اور گلشن اقبال کے مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا وہاں موجود عوام میں گھل مل گئے عوام سے مسائل معلوم کیے،ان کے ہمراہ سینیٹر سعید غنی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ مصطفیٰ جمال قاضی اور دیگر متعلقہ حکام بھی تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |