نواز شریف کی کارکن بن کران کے انصاف کیلئے کردارادا کروں گی مریم نواز

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد روانگی پر مریم نواز نے انہیں رخصت کیا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کارکن بن کر ان کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے خلاف 2 نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے لیے نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

یہ پڑھیں : نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے انہیں رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔


یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

واضح رہے کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم کو 7 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔



دریں اثنا مریم نواز نے طویل عرصے بعد ٹویٹر پر اپنے والد نوازشریف اور (مرحوم) والدہ کلثوم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آخری بار ماں کو دیکھا تو وہ تابوت میں تھیں، اس سے پہلے باپ کو آخری بار مسکراتے ہوئے دیکھا تو وہ ماں کے ساتھ تھے، اللہ آپ دونوں پر رحم کرے، آمین۔
Load Next Story