
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹیم ملتان کے ساتھ 4 نام ''ملتان ملنگز''، ''ملتان جنوبیز''، ''ملتان سینٹس'' اور ملتان بہادرز تجویز کئے ہیں اور شائقین سے ان میں سے ایک نام کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔
We’ve narrowed it down to 4 names as suggested by all of you. Vote now and #NameYourTeam!
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) December 23, 2018
یہ بھی پڑھیں :علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدلی
اس سے قبل انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ علی ترین نے پرستاروں سے کہا تھا کہ وہ ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتا ہو۔
We will keep the name of Multan. But we can change 'Sultans'. We want a name that represents #SouthPunjab & captures it's spirit. Please send in your suggestions. The person whose suggestion we accept will be invited to watch a match with us and will get a big jhappi(optional).
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) December 22, 2018
واضح رہے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈز ٹھہرے اور انہوں نے 7 سال کے لئے چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔