فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام جلد بازی میں کیا گیا وفاقی وزیر مذہبی امور

انضمام کے ثمرات سے استفادے کے لیے قبائل کو متحد ہونا پڑے گا، پیر نور الحق قادری


ویب ڈیسک December 23, 2018
انضمام کے وقت این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد حصہ زبانی جمع خرچ تھا، وفاقی وزیر، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام جلد بازی میں کیا گیا جس سے قبائل اور حکومت دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لنڈی کوتل پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا انضمام کے معاملے پر عجلت سے کام لیا گیا، پہلے جامع اصلاحات اور بعد میں انضمام ہونا چاہیے تھا۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ انضمام کے وقت این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد حصہ زبانی جمع خرچ تھا اور اب موجودہ حکومت این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد حصے کے لیے عملی منصوبہ بندی کر رہی ہے جب کہ موجودہ حالات میں قبائلی اضلاع میں کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انضمام کے ثمرات سے استفادہ کے لیے قبائل کو متحد ہونا پڑے گا، قبائل مذاکرات کے قائل ہیں اور جملہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں