’’آرام ہے حرام بس کام کام اورکام‘‘ وزیرریلوے نے افسران کوسلوگن دیدیا

کراچی تاپشاور موجودہ 87رکاوٹوں کوہنگامی بنیادوں پردور کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا۔ سعد رفیق


Numainda Express July 08, 2013
کراچی تاپشاور موجودہ 87رکاوٹوں کوہنگامی بنیادوں پردور کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا۔ سعد رفیق فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کوایک سلوگن دیاہے کہ''آرام ہے حرام، بس کام، کام اور کام'' اور کہاہے کہ اب ہفتے میں 8دن یعنی روزانہ 10گھنٹے کام ہواکرے گا۔

وہ گزشتہ روز ہیڈکوارٹر میں شیخوپورہ ٹرین حادثے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ مسافروں، عام لوگوں کی سہولت اورحفاظت کو یقینی بنایاجائے۔ نیزایک ہنگامی پروگرام تشکیل دیاجائے تاکہ لوگو ںک ے سفری دورانیے میں بہتری لائی جاسکے۔ انھوںنے کراچی تاپشاور موجودہ 87رکاوٹوں کوہنگامی بنیادوں پردور کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں