شیخوپورہ میں دھند کے باعث گاڑیاں اور بسیں آپس میں ٹکرا گئیں 3 افراد زخمی

لاہور ائیرپورٹ کے رن وے اور آس پاس کے علاقے میں شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بھی بُری طرح متاثر ہوا


ویب ڈیسک December 23, 2018
لاہور ائیرپورٹ کے رن وے اور آس پاس کے علاقے میں شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بھی بُری طرح متاثر ہوا ۔ فوٹو : فائل

موٹروے پر شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث گاڑیاں، بسیں اور ٹرالے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی ٹکر سے ایک کار ٹرالے کے نیچے جاگھسی، حادثے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جب کہ حادثے کی وجہ سے موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، موٹروے پولیس نے امدادی کاموں کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ کے رن وے اور آس پاس کے علاقے میں شدید دھند سے پروازوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوا، بہت سی پروازیں دھند کے باعث ائیرپورٹ سے اڑان ہی نہ بھر سکیں جب کہ دوسرے شہروں اوربیرون ملک سے آنے والی پروازوں کارخ موڑ دیا گیا اور ویٹنگ لاؤنج میں پیاروں کا انتظار کرتے انکی راہ ہی تکتے رہ گئے۔

اسی طرح شدید دھند نے ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح سے متاثر کیا اور لاہور آنے والی 10 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں