
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقے ناظم آباد گلبہار میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کارکن جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔