میلبورن ٹیسٹ بھارتی ٹیم مشکلات میں گھرگئی
ایشون کی تیسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک، دوسرے اسپنر جڈیجا بھی مکمل فٹ نہیں
ISLAMABAD:
باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل ہی بھارتی ٹیم مشکلات میں گھر گئی، روی چندرن ایشون کی تیسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے، ٹیم کے ساتھ موجود دوسرے اسپنررویندرا جڈیجا بھی 100 فیصد فٹ نہیں، آؤٹ آف فارم اوپنرز کی پوزیشن بھی خطرے میں آگئی، ادھر کوچ روی شاستری نے خود پر انجری مینجمنٹ اور ٹور سلیکشن کے حوالے سے تنقید مسترد کردی، وہ کہتے ہیں کہ ہزاروں میل دور بیٹھنے والوں کو کیا معلوم کہ یہاں آسٹریلیا میں کیا ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کامیابی حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کو پرتھ میں 146 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اب اس کا آسٹریلیا سے بدھ سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ شروع ہورہا ہے مگر اس سے قبل فٹنس اور دیگر مسائل نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پیٹ کی تکلیف کے باعث پرتھ ٹیسٹ نہ کھیل پانے والے ایشون اب بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے جبکہ ٹیم کے ساتھ موجود دوسرے اسپیشلسٹ اوپنر جڈیجا بھی کندھے کی تکلیف میں مبتلا اور مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ پر خاص طور پر پرتھ میں بغیر اسپنر کے میدان سنبھالنے پر کافی تنقید بھی ہوئی تاہم کوچ روی شاستری نے واضح کیا ہے کہ ایشون کے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد دوسرا آپشن جڈیجا کا تھا مگر وہ آسٹریلیا آنے سے قبل ہی کندھے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔
ان کی فٹنس 70 سے 80 فیصد کے درمیان تھی اور درد کش انجیکشن بھی لیا ہوا تھا مگر ہم نے خطرہ مول نہیں لیا، شاستری نے واضح کیا کہ اگر ایشون کی عدم دستیابی کی صورت میں اگر جڈیجامیلبورن میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ کیلیے 80 فیصد بھی فٹ ہوئے تو وہ ان کو میدان میں اتارنے سے گریز نہیں کریں گے۔ شاستری نے خود پر اس حوالے سے ہونے والی تنقید کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہزاروں میل دور بھارت میں بیٹھ کر اعتراض کررہے ہیں، ان کو معلوم ہی نہیں کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی دونوں اوپنر لوکیش راہول اور مرلی وجے بھی اب تک جدوجہد ہی کرتے دکھائی دیے، ان میں سے کسی ایک کی جگہ بھارت سے بلائے گئے میانک اگروال کو مل سکتی ہے۔
پرتھ کی وکٹ کو اوسط قرار دیے جانے پرپیسرمچل اسٹارک کا اظہار مایوسی
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے آئی سی سی کی جانب سے پرتھ ٹیسٹ کی وکٹ کو ' اوسط ' قرار دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، بھارت سے میچ کی دوسری اننگز میں چند بیٹسمینوں کو بائونسرپرگیندیں لگی تھیں۔
اسٹار ک کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جارحانہ اندازاچھا ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ بطور کرکٹ شائق میں آئی سی سی کے اس فیصلے سے مایوس ہوا ہوں، جس میں پرتھ کی وکٹ کو اوسط قرار دیاگیا ہے، میرے خیال میں وہاں بیٹ اور گیند کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، یہ چیز ٹیسٹ کرکٹ میں سب دیکھناچاہتے تھے۔