پاکستانیوں نے سوئس اکائونٹس سے28کروڑ ڈالر نکلوا لیے

ایک سال قبل پاکستانیوں کے 53 کروڑ ڈالر تھے، 28کروڑڈالرنکلوانے سے اثاثے نصف رہ گئے


July 08, 2013
ایک سال قبل پاکستانیوں کے 53 کروڑ ڈالر تھے، 28کروڑڈالرنکلوانے سے اثاثے نصف رہ گئے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستانیوں نے ایک سال میں سوئس اکائو نٹس سے28کروڑڈالرنکلوالیے،ایک سال کے دوران پاکستانیوں کے اثاثے نصف رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈکے بڑے بینک میں پاکستانیوںکے اثاثوںکی مالیت کے بارے میں دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں۔سوئٹزرلینڈکے مرکزی بینک کے مطابق2012 کے اختتام پر پاکستانیوںکی رقوم کا مجموعہ24کروڑ19لاکھ سوئس فرینک تھا۔



امریکی ڈالروں میں یہ رقم25کروڑ 10لاکھ ہے۔ایک سال پہلے سوئس بینکوں میں پاکستانی اثاثوں کی مالیت 53 کروڑ ڈالر تھی۔ 28 کروڑ ڈالر نکلوائے جانے سے اثاثے نصف رہ گئے۔پیپلز پارٹی کی حکومت کے آغاز پر سوئس اکائونٹس میں پاکستانیوں کے اثاثے 64 کروڑ ڈالر اور2003میں75 کروڑ ڈالرتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں