اسنوڈن وینزویلا میں پناہ لیں روسی اراکین پارلیمنٹ کی ہدایت
صدر مادوروکی طرف سے پیشکش کے بعد اسنوڈن سے رابطہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ وینزویلا
روس کے رکن پارلیمنٹ الیکسی یوشکوف نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کیلیے بہترین جائے پناہ وینزویلا ہے۔
اتوار کو ٹوئیٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن کیلیے وینزویلا سے زیادہ بہترین اور مناسب جائے پناہ کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن الیگزینڈر باباکوف نے بھی ایڈورڈ اسنوڈن کیلیے وینزویلا میں سیاسی پناہ کو مناسب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی جانب سے سیاسی پناہ کی پیشکش اسنوڈن کے بہترین مفاد میں ہے۔
ادھر وینزویلا کے وزیر خارجہ ایلیاس جووا نے کہا ہے کہ صدر نکولس مادورو کی طرف سے سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کے بعد حکومت کی امریکی شہری ایڈورڈ اسنوڈن کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔