ثابت ہوگیا کہ کراچی میں صرف متحدہ کا مینڈیٹ ہے خالد مقبول

 ضمنی انتخابات کے نتائج 25 جولائی کے الیکشن کو شفاف نہیں بتارہے، کنوینر ایم کیوایم


Staff Reporter December 24, 2018
ضمنی انتخابات کے نتائج 25 جولائی کے الیکشن کو شفاف نہیں بتارہے، کنوینر ایم کیوایم

ایم کیوایم کے کنو ینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی میں صرف ایم کیوایم کا مینڈیٹ ہے میرپورخاص اور حیدرآباد میں کلین سوئپ کیا اور کراچی میں اپنی تمام خالی کی ہوئی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

آج کے نتائج 25 جولائی کے الیکشن کو شفاف نہیں بتارہے۔ کراچی سے ضمنی بلدیاتی انتخابات جیتنے والے حق پرست امیدواروںکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک بار کراچی کی عوام بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے ایم کیوایم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ایم کیوایم پاکستان کی روایتی سیٹوں پہ کامیابی 25جولائی کے الیکشن کو شفاف نہیں بتارہی۔

خالد مقبول نے کہاکہ شہدا ایم کیوایم کی جدوجہد کا بڑا اثاثہ ہیں انھیں فراموش کرنا نظریات سے انحراف ہے مستفیض فاروقی کی کامیابی ان کی اپنی کامیابی اپنی جگہ مگریہ کامیابی شہدا کے گھرانوں کی کامیابی ہے اور ایم کیوایم کی فتح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں