71فیصد پاکستانیوں کے پاس اپناموبائل فون ہے گیلپ سروے
48 فیصد صارفین ایس ایم ایس نہیں کرتے،سوال پر29فیصدنے نفی میں جواب دیا
گیلپ سروے کے مطابق 71 فیصدپاکستانیوں کے پاس اپناموبائل فون ہے جبکہ 48فیصد لوگ ایس ایم ایس کی سہولت استعمال نہیں کرتے۔
سروے کے دوران ملک کے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مردوں اور خواتین سے سوال کیاگیا کہ کیاان کے پاس اپنا موبائل فون ہے تو اس کے جواب میں 71فیصد لوگوں نے ''ہاں'' میں جبکہ29 فیصدنے نفی میں جواب دیا۔
جب ان سے ایس ایم ایس کے استعمال کا پوچھا گیاتو51فیصدلوگوں نے مثبت جبکہ48فیصد نے منفی جواب دیا جبکہ صرف ایک فیصدافرادنے سوال کے جواب میں دلچسپی کااظہار نہیں کیا۔