مقررہ مدت گزرگئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں نہ بن سکیں

آئین کی بالادستی کی بات کرنیوالی حکومت خود قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے، ماہرین

آئین کی بالادستی کی بات کرنیوالی حکومت خود قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے، ماہرین فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں قواعد کے مطابق طے شدہ مدت میں قائم نہیں کی جاسکیں اور اگر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی منظوری نہیں لی جاتی تو حکومت قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوجائے گی۔

آن لائن کو قانونی ماہرین نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد ممبران کے حلف اٹھانے، ا سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائد ایوان کے منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں کارروائی کے ضوابط اور طریقہ کار کے قاعدہ نمبر 200کے مطابق30دن کے اندر مختلف وزارتوں کی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینا ضروری ہے۔




وزیراعظم نواز شریف 5جون کو قائد ایوان منتخب ہو ئے تھے جس کے بعد قواعد کا تقاضا تھا کہ قومی اسمبلی 5جولائی تک ہر صورت قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دیتی مگر اب تک ایسا نہیں ہوسکا۔ قانونی ماہرین کے مطابق حکومت آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن قائمہ کمیٹیوں کی منظوری نہیں دیتی تو یہ معاملہ اور بھی سنگین ہوجائے گا۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت ایک طرف تو آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف خود قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔
Load Next Story