ٹی وی چینلز پر غیراخلاقی پروگرام بند ہونے چاہئیں عظمیٰ خان

پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا تو پہلے وزیرقانون جوگندرناتھ کیوں تھے، ماروی سرمد

پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا تو پہلے وزیرقانون جوگندرناتھ کیوں تھے، ماروی سرمد فوٹو : فائل

خیبر پختونخوا کی رکن اسمبلی عظمیٰ خان نے کہاہے کہ تمام ٹی وی چینلز پر چلنے والے غیر اخلاقی، غیراسلامی اور ہماری روایات اور تہذیب کے خلاف پروگرامز کو بندکردینا چاہیے، اس معاملے میں میری قرارداد کو اسمبلی میں اتفاق رائے سے پاس کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اس وقت ٹی وی چینلز اپنی رینکنگ بڑھانے کیلیے غیر ملکی ڈرامے دکھا رہے ہیں جس سے ہمارے معاشرے پر بہت منفی اثر پڑرہا ہے، اگر میڈیا عوام کو اس بارے میں شعور دے اور مثبت کردار ادا کرے تو بہت سے مسائل ختم ہوسکتے ہیں، تمام چینلز سے 5 وقت اذان نشر کرنے کے حوالے سے قرارداد جلد پیش کروں گی۔ پی پی رہنما عمران ظفر لغاری نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے عوام کے ذہن کے مطابق جو بھی قانون بنانا چاہیں بناسکتے ہیں اگر کوئی صوبہ اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھنا چاہتا ہے تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔




سوشل ورکر ماروی سرمد نے کہا کہ اگر پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا تو پھر پاکستان کے پہلے وزیرقانون جوگندرناتھ کیوں تھے، پاکستان میں کلچر پالیسی 2004 میں بنی جس کی وجہ سے فیشن شوز ایوان صدر میں ہونا شرو ع ہوگئے، خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرارداد سیاسی گیم ہے۔ ماڈل و اداکار آمنہ کاردار نے کہاکہ دیکھنے والوں کے پاس ریموٹ کنٹرول موجود ہے جو آپ کو پسند ہے وہ دیکھیں جو نہیں پسند نہ دیکھیں۔ اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاکہ ہم فنکار ہیں ہمارا کام عوام کو تفریح دینا ہے، فحاشی پھیلانا نہیں۔
Load Next Story