متحدہ نے رمضان سے قبل ملک گیر سطح پر زکوٰۃ فطرے کی مہم کے آغازکااعلان کردیا

ماہ رمضان سے قبل زکوۃ فطرے کے حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میںمقامی ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔

ماہ رمضان سے قبل زکوۃ فطرے کے حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میںمقامی ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک سے قبل زکوۃ فطرے کی مہم کے آغازکے سلسلے میںاتوار7جولائی کولال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میںجنرل ورکرز اجلاس منعقدکیاگیاجس میںایم کیوایم کے کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیںشرکت کی۔


اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررکن رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی نے خطاب کیا اور کارکنان کو ملک گیر سطح پر زکوۃ فطرے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے دکھی انسانیت کیلیے جاری ایم کیو ایم کی عملی خدمات پرروشنی ڈالی۔ اندرون سندھ،پنجاب،بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سمیت ملک بھرمیںقائم ایم کیوایم صوبائی،ضلعی اورزونل دفاترمیں بھی ایم کیوایم کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل زکوۃ فطرے کے حوالے سے جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میںمقامی ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔
Load Next Story