نوازشریف نے نیب ریفرنسز فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا

میرا ضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، نوازشریف


ویب ڈیسک December 24, 2018
اللہ سے پوری امید ہے انصاف ملے گا، نوازشریف فوٹو فائل

ISLAMABAD: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر مبینہ طور پر خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ شپ پر عدالتی فیصلے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا،کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، اللہ سے پوری امید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالتی فیصلہ ان کے خلاف آنے پر احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا، ملاقات کے دوران پارٹی رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔