ویرات کوہلی نے ’زیرو‘ میں انوشکا کی اداکاری پرتعریفوں کے پل باندھ دیئے

فلم میں انوشکا شرما کا کرداربہت مشکل تھا، ویرات


ویب ڈیسک December 24, 2018
فلم نے پہلے روز20 کروڑ، دوسرے روز18 کروڑجب کہ تیسرے روز 20 کروڑ کا کاروباردیا : فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کا فلم 'زیرو' میں کام کوسراہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم 'زیرو' میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔

فلم دیکھ کربھارتی ٹیم کے آل راؤنڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم 'زیرو' دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔



دوسری جانب بھارتی فلم تجزیہ نگارترن آدرش نے فلم زیروکوناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویکینڈ پربھی فلم خاطرخواہ کمائی نہ کرسکی۔ ان کے مطابق فلم نے پہلے روز20 کروڑ، دوسرے روز18 کروڑ جب کہ تیسرے روز 20 کروڑ کا کاروباردیا جو مجموعی طورپر 59 کروڑ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔