القاعدہ یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے برطانیہ

القاعدہ ایک بار پھر منظم ہوچکی ہے اور حملوں کے نئے طریقہ کار سے واقف ہے، برطانوی وزیر برائے سیکیورٹی امور


ویب ڈیسک December 24, 2018
القاعدہ ایک بار پھر منظم ہوچکی ہے، برطانوی وزیر۔ فوٹو : فائل

برطانوی وزیر مملکت برائے سیکیورٹی امور بین ویلس کا کہنا ہے کہ القاعدہ ایک بار پر پھر منظم ہورہی ہے اور یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں برطانوی وزیر برائے سیکیورٹی امور بین ویلس کا کہنا تھا کہ القاعدہ یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ان حملوں کے لیے ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ ایک بار پھر منظم ہوچکی ہے اور حملوں کے نئے طریقہ کار سے واقف ہے، القاعدہ یورپ کے خلاف زیادہ سے زیادہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

برطانوی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کو مغرب پر حملے کے لیے محفوظ ٹھکانے مل جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔