نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز فیصلہ وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس بلالیا

وزیراعظم مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن دیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک December 24, 2018
وزیراعظم مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن دیں گے، ذرائع

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے کے حوالے سے پارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے حوالے سے پارٹی ترجمانوں کو حکمت عملی سے متعلق بتایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن دیں گے، وزیراعظم سیاسی صورتحال کے پیش نظرخود پارٹی ترجمانوں کو ہدایات جاری کریں گے تاکہ میڈیا میں پارٹی موقف کو نمایاں اندازمیں پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔