اسمتھ اور وارنر کو پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان

اسمتھ اور وارنر کے ٹیم میں شامل ہونے سے بہت فائدہ ہوگا، کوچ جسٹن لینگر


ویب ڈیسک December 24, 2018
اسمتھ اور وارنر کے ٹٰیم میں شامل ہونے سے بہت فائدہ ہوگا، کوچ جسٹن لینگر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے سزا یافتہ کھلاڑی اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کیخلاف سیریز میں شامل کرنے کا اشارہ دیدیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوچ جسٹن لینگر نے بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا پانے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن ترتیب دینے سے پہلے اگر اسمتھ اور وارنر دوبارہ سے آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے میں کامیاب رہے تو اسے بہت فائدہ ہوگا، اس کے لیے پاکستان کے خلاف سیریز پر نظر ہے، بصورت دیگر وارنر اور اسمتھ ورلڈکپ کے لیے پریکٹس اور وارم اپ میچز ہی کھیل سکیں گے۔

واضح رہے بال ٹیمرپنگ کیس میں دونوں کرکٹرز کی سزا 29 مارچ کو پوری ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔