انگشتیا میں خودکش حملہ 7 پولیس اہلکار ہلاک 10 زخمی

داغستان میں مسلح نقاب پوش افراد کی مسجد میں گھس کر فائرنگ ،8افراد زخمی ہوگئے،3کی حالت تشویشناک


News Agencies August 22, 2012
داغستان میں مسلح نقاب پوش افراد کی مسجد میں گھس کر فائرنگ ،8افراد زخمی ہوگئے،3کی حالت تشویشناک

روس کی ریاست انگشیتیا میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم دس زخمی ہو گئے۔یہ حملہ ایک پولیس افسر کے جنازے کے موقع پر ہوا جو سنیچر کو ایک فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق پولیس افسران ابھی اس گھر کے صحن میں داخل ہی ہوئے تھے جہاں جنازہ ہونا تھا کہ دھماکہ پیش آیا۔۔بم دھماکے سے 7پولیس اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی تعداد 10کے قریب ہے ۔ دریں اثناء داغستان میں مسلح نقاب پوش افراد کی مسجد میں گھس کر فائرنگ سے 8فراد زخمی ہوگئے ۔ علاقائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق روس کے کوکا کس خطے داغستان کے قصبے خاصو یورت میں ایک مسجد میں 2 نا معلوم نقاب پوش افراد نے نماز کے اوقات میں اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3نمازیوں کے سینے اور پیٹ میں گولیاں لگیں جن کی حالت نازک ہے جبکہ باقی نمازیوں کے بازوں اور ٹانگوں پر گولیوں کے زخم آئے ہیں۔ حملہ آوروں نے واپس فرار اختیار کرتے ہوئے دو دستی بم بھی پھینکے جن میں ایک پھٹ گیا جبکہ ایک ڈی فیوز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |