نوازشریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا وزیراعظم

حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی، 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، عمران خان


ویب ڈیسک December 24, 2018
احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی اور نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلے سے سچ سامنے آگیا ہے، حکمرانوں نے اقتدار میں آکر صرف دولت بنائی، صرف 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، لیکن اتنے بڑے قرضے کے بعد بھی عوام کی حالت نہ بدل سکی بلکہ اس کے برعکس عوام غریب سے غریب تر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں