سیاسی و مذہبی جماعتوں کا جرمنی میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر احتجاج

مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے،جرمنی سے تعلقات ختم کیے جائیں، حافظ سعید،امیرحمزہ،فرید پراچہ ودیگرکاشدیدردعمل


مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے،جرمنی سے تعلقات ختم کیے جائیں، حافظ سعید، امیر حمزہ, فرید پراچہ ودیگرکاشدیدردعمل

ملک بھر کی مذہبی وسیاسی جماعتوں نے جرمن عدالت کی اجازت کے بعدبرلن میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پرشدیدردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکے شائع کرنا اور اس کی نمائش کھلی اسلام دشمنی اور بدترین دہشت گردی ہے۔جرمنی کی حکومت اور عدالت کی سرپرستی میں صلیبی دہشت گردی کا ارتکاب کیاجارہا ہے۔

اوآئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے،پاکستان،سعودی عرب ودیگر مسلم ملک جرمنی سے سفارتی تعلقات ختم کریںاورمتحد ہوکراسلام دشمن قوتوں کومضبوط پیغام دیاجائے کہ مسلمان شان رسالت میں گستاخی کوکسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ جرمن حکومت اور عدلیہ کی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرتحریک حرمت رسول ﷺ کے پلیٹ فارم سے بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔

اتوارکو جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید، تحریک حرمت رسول پاکستان کے کنوینر مولانا امیر حمزہ،حافظ محمد عاکف سعید، علامہ ابتسام الہی ظہیر،حافظ عبدالغفار روپڑی، قاری محمد یعقوب شیخ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد شفیع جوش، مولانا سیف الدین سیف، حافظ محمد مسعود، مولانا محمد حسنین صدیقی، قاری محمد یوسف احرار، حافظ خالد ولید، مولانا محمد عاصم مخدوم و دیگر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جرمنی کی حکومت اورعدلیہ خودکوصلیبیوں کا وارث سمجھ کر شان رسالت ﷺ میں گستاخیوںکا ارتکاب کررہے ہیں دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے قرآن پاک کی توہین اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرکے دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں۔

نبی اکرم ﷺ کی حرمت کادفاع پورے اسلام کا دفاع کرنا ہے۔ حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کیلیے ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر کردار اداکرنا چاہیے۔انھوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک جرمنی سے سفارتی تعلقات ختم کریں ،او آئی سی اور مسلم تنظیموں و اداروں کو اس مسئلہ پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر فورم پر بھر پورآواز بلندکرنی چاہیے اورگستاخان رسول کو ایسی مذموم حرکتوں سے روکنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں۔انھوںنے کہاکہ قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |