نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے فواد چوہدری
نواز شریف کے بچے والد کے دفاع میں سامنے نہیں آئے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ اب بھی نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔
نیب ریفرنس میں نواز شریف کو سزا ہونے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اتنے ثبوت کے بعد جو لوگ اب بھی نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، نواز شریف اور آصف زرداری آج بے نقاب ہوگئے، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو تکنیکی بنیاد پر بری کیا گیا، 3 بار منتخب وزیراعظم کے بچوں کا موقف ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں، نواز شریف کے بچے والد کے دفاع میں بھی سامنے نہیں آئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ العزیزیہ کے بعد 18 دن میں ہل میٹل کے نام سے نئی مل کھڑی کردی گئی، ہل میٹل 2010 تک مکمل خسارے میں تھی، لیکن پنجاب میں مسلم لیگ ن کو حکومت ملتے ہی اس نے ترقی کرنا شروع کردی، یہ ملیں صرف کاغذوں میں تھیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی کمپنیاں بنائی گئیں جو کالا دھن استعمال کر رہی تھی، پاکستان میں کمیشن لے کر پیسہ باہر بھیجا جاتا تھا، کچھ پیسہ باہر رہ جاتا کچھ پاکستان آجاتا، اس پیسے سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئیں، نواز شریف کو پورا موقع دیا گیا لیکن وہ منی ٹریل پیش نہ کرسکے، نیب قانون کے مطابق ذریعہ آمدنی نہ بتانے کا مطلب کرپشن ہوتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاکھوں ڈالرز مریم نواز اور نواز شریف کے ڈرائیورز کے اکاؤنٹس میں آتے رہے، یہ پیسہ کسی کے باپ کا نہیں بلکہ عوام کا ہے، غریب کا پیٹ کاٹ کر پیسہ باہر منتقل کیا گیا، اتنے ثبوت کے بعد جو لوگ اب بھی نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔