کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گردوں نے پہلے گیٹ پر خود کش حملہ کیا اور پھر حملہ آور عمارت میں داخل ہوئے، افغان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 24, 2018
دہشت گردوں سے علاقہ کلیئر کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کاردھماکے سے اڑادی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے جب کہ عمارتوں میں محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |