وزیراعظم نواز شریف دورہ چین مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ

وزیراعظم نوازشریف کوچینی نائب وزیرخارجہ اور دوسرے اعلیٰ حکام نےرخصت کیا


ویب ڈیسک July 08, 2013
وزیراعظم نوازشریف کوچینی نائب وزیرخارجہ اور دوسرے اعلیٰ حکام نےرخصت کیا، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف دورہ چین مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم نوازشریف کوچینی نائب وزیر خارجہ اور دوسرے حکام نے رخصت کیا، وزیر اعظم 3 جولائی کو اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر چین گئے تھے، جہاں انہوں نے چینی صدرژی جن پینگ، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ، مختلف بینکوں، سرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں، اس دوران وزیراعظم صنعتی سینٹرز اور اقتصادی زونز گئے، بلٹ ٹرین میں سفر کیا، زیر زمین میٹروبس سسٹم دیکھا اور شنگھائی انرجی فورم سے خطاب بھی کیا، وزیر اعظم نوازشریف کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے 8 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کواپنے دورے میں سب سے بڑی کامیابی کاشغرسے گوادر تک اقتصادی راہداری کے منصوبے سے ملی، اس موقع پر انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بھی دعوت بھی دی،چین کی حکومت اورسرمایہ کاروں نے پاکستان میں مواصلات کے شعبے میں بھرپوردلچسپی کااظہار اور پاکستان کوتوانائی بحران سےنجات دلانےکے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، دونوں ملکوں نے تعلیم، صحت، آئی ٹی اور تعمیرات کے شعبوں میں بھی تعاون پراتفاق کیا، دوچینی بینک پاکستان میں کم وبیش دس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں