کڑے احتساب کے باوجود نیب نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہ کرسکا مریم اورنگزیب

فیصلہ آنے کے بعد حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار اور وزراء دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک December 24, 2018
نواز شریف نے پیشیاں بھگت کر انتقامی احتساب کے سامنے نئی مثال قائم کی، مریم اورنگزیب (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اڑھائی سال کے کڑے احتساب کے باوجود نیب نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا اور نہ ہی اپنے الزامات کا کوئی ثبوت دے سکا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے علیمہ خان کا حساب دیں، جہانگیر ترین کی باورچی اور مالی کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا جواب دیں اور جہانگیر ترین کی لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لے کر آئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عمران خان کے جھوٹے الزامات بے نقاب ہوگئے، اڑھائی سال کے کڑے احتساب کے باوجود نیب نواز شریف پرایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی اپنے الزامات کا کوئی ثبوت دے سکا، حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہورہی اور فیصلہ آنے کے بعد وزراء دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تو 165 پیشیاں بھگت کر انتقامی احتساب کے سامنے ایک نئی مثال قائم کی، اب عمران خان کے جواب دینے اور نیب میں پیشی کا وقت آگیا ہے، علیمہ خان اور جہانگیر ترین نیب میں پیشیوں کے لیے تیار رہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کے فنڈز بند کرکے میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے میڈیا ورکر، صحافی برادری بے روزگار ہورہے ہیں، ان کا مقصد جبر کے ہتھکنڈوں سے میڈیا کو کنٹرول کرنا اور چینلز کو بند کرنا ہے، عمران خان سمجھ لیں دوسروں کی آواز بند کرتے کرتے حکومت کی اپنی آواز بند ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں