فیصل آباد میں ٹرین حادثہ ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

ٹریک کا مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا


ویب ڈیسک December 24, 2018
شالیمار ایکسپریس کی دوبوگیاں الگ ہوکر ملت ٹرین سے ٹکرانے کا منظر (فوٹو : اے پی پی)

PESHAWAR: فیصل آباد میں ایک ٹرین کی دو بوگیاں الگ ہوکر پٹڑی پر کھڑی دوسری ٹرین سے جا ٹکرائیں جس کے باعث ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رسالے والا کے مقام پر کراچی سے آنے والی ملت ٹرین فیصل آباد سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کے گزرجانے کے انتظار میں کھڑی تھی کہ شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹرین سے اچانک الگ ہوگئیں اور دوسرے ٹریک پر کھڑی ملت ایکسپریس سے جا ٹکرائیں۔

حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد 300 میٹر تک ریلوے ٹریک کے نٹ بولٹ اور پرزہ جات اکھڑ گئے اور کراچی جانے والا ٹریک بلاک ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ کچھ گھنٹے بعد ٹریک کا مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |