کراچی میں بھابھی کو قتل کرنے والا دیور گرفتار

دیور نے بھابھی کو اپنی بہن سے شادی نہ کرانے پر قتل کیا، پولیس

دیور نے بھابھی کو اپنی بہن سے شادی نہ کرانے پر قتل کیا، پولیس (فوٹو : ایکسپریس)

لیاقت آباد میں بھابھی کو قتل کر کے فرار ہونے والے دیور کو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 3 نمبر جھنڈا چوک کے قریب دیور شکیل احمد اپنی بھابھی فائزہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے پیر کی درمیانی شب ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔


ایس ایچ او حسیب اللہ قریشی نے بتایا کہ گرفتار ملزم شکیل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے 3 سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور وہ اپنی بھابھی فائزہ کی بہن سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم بھابھی نے شادی کرانے سے انکار کردیا جس پر اس نے باورچی خانے سے چھری اٹھا کر بھابھی کا گلا کاٹ دیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Load Next Story